-->

ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان

حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق جمعہ 28 اور ہفتہ 29 جولائی 2023کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزرات داخلہ نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں محرم الحرام میں دہشت گردی کا ممکنہ خطرہ ہے جس کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک ریڈ زون میں موٹر سائیکل کے داخلہ پر پابندی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک ریڈ زون میں داخلے کے لیے شٹل سروس مہیا کیے جانے کا امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد،کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سندھ بھر میں دفعہ 144 نافد کر دی گئی ہے، محرم الحرام کے سلسلے میں محکمہ داخلہ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔
سندھ بھر میں محرم کے دوران اسلحہ لیکر چلنے پر بھی پابندی ہو گی، قانون نافد کرنے والے اداروں اہلکاروں کے علاوہ کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے