-->

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، ناظم جنوبی پنجاب انجمن طلباء اسلام

علی پور ( ملک فیاض حسین والوٹ سے)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں ذمہ دران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارسالار طلبا برادر مبشر منظور سلطانی ناظم جنوبی پنجاب انجمن طلباء اسلام نے کیاہے انھوں نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والا واقعہ قابل مذمت ہے ہم یونیورسٹی انتظامیہ اور قانونی اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور اس دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے اور پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں ایسے عناصر کی چھان بین کی جائے انھوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں ہمیں پر امن رہنے دیا جائے انجمن طلبا اسلام نے ہمیشہ امن ہی کا درس دیا ہے اس لیے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ شفاف تحقیقات کی جائے جو عناصر ملوث ہیں ان کے خلاف کاوائی کی جائے مزید ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ہونے کی بڑی وجہ طلبہ یونین پر پابندی ہے ہم حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کو ان کا حق دیا جائے طلبہ یونین بحال کی جائے تاکہ طلبہ اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرسکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے