-->

ایف آئی اے کی چار بینک افسران کے خلاف کارروائی

ایف آئی اے نے شہری کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکالنے والے چار بینک افسران کے خلاف کارروائی کی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سکھر نے شہری کے اکاؤنٹ سے 93 لاکھ روپے نکالنے والے نجی بینک کے 3 ملازمین گرفتار کر لیے۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ تین نجی بینک ملازمین سہیل قاضی، سمیر ممتاز اور فاروق احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک مفرور ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نجی بینک کے 4 ملازمین نے ایک شہری کے اکاؤنٹ سے 93 لاکھ کی رقم نکالی تھی، بینک فراڈ کا مرکزی ملزم وصی الرحمان 70 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا، مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔گرفتار ملازمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے