-->

مذاکرات کامیاب، سرکاری ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

مشیر وزیراعظم ملک احمد خان کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشیر وزیر اعظم ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ملازمین کے مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے گا۔ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ملازمین کے مطالبات جائز ہیں اور وفاق کے برابر تنخواہوں و پنشن میں اضافہ ملازمین کا حق ہے، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہو چکی ہے، پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر ہی ہوگا۔
مشیر وزیراعظم ملک احمد خان نے مزید کہا کہ لیو ان کیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ ہوگا لیکن اس کام کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا۔دوسری جانب مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں چند مطالبات پورے ہونے کے وعدے پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں،اس دھرنے کو ماہ محرم تک روکا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین پانچ روز سے صوبائی بجٹ کیخلاف لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دئیے بیٹھے تھے تاہم آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب میں شامل تنظیموں نے مشیر وزیراعظم کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے