-->

تھانہ شہر سلطان پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھا قتل ٹریس کرلیا

شہر سلطان (فیاض حسین خان سے) پولیس تھانہ شہر سلطان نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھا قتل ٹریس کرکے قاتلوں کو گرفتار کرکے جوڈیشل کردیا، قتل میں ایک خاتون اور دو مرد شامل تھے مقتول کو برہنہ کرکے تیزاب پلاتے رہے، تفصیلات 18/6/23 کو نامعلوم افراد نے موضع بھمبھو سندیلہ کے رہائشی غلام جعفر عرف اللہ وسایا ولدملک شملہ کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور جب مقتول پانی مانگتا تو ملزمان اسے تیزاب پلا دیتے اور اسے باغ میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے جسے زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تو نزاعی بیان سے پہلے اللہ وسایا وفات پاگیا جس پر اس کے والد ملک شملہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبری 645/23 بجرن 324/302 درج کروادیا تھا جس کے بعد ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر، کی ہدایت پر ڈی ایس پی جتوئی خالد بلال، ایس ایچ او شاہد رضوان مہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان شمیم مائی، اظہر لسکانی، وسیم یاسین کو گرفتار کر لیا ڈی ایس پی ملک خالد بلال، ایس ایچ او شاہد رضوان نے بتلایا کہ یہ ایک اندھا قتل تھا اور ہمارے لیئے ایک چیلنج تھا الحمدللہ ہم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ہفتہ کے اندر قاتلوں کو ٹریس کرکے جوڈیشل کردیا ہے، مقتول کا ان کے گھر آنا جانا تھا ملزمان نے پہلے نشہ آوور گولیاں دیں اور باغ میں لے جاکر تیزاب پلاتے رہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے