دن کے آغاز پر کیا جانے والا ناشتہ آپ کی غذا میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔لوگوں کی بڑی تعداد اس میں بریڈ کھانا پسند کرتی ہے تاہم اب بریڈ کی بھی کئی اقسام ہیں ان ہی میں ویٹ اور براؤن بریڈ بھی شامل ہیں۔
ایک عام غلط فہمی پائے جاتی ہے کہ کہ ویٹ اور براؤن بریڈ ایک جیسی ہیں تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔
براؤں بریڈ
براؤن بریڈ میں گندم کا آٹا یعنی ویٹ فلوراور سفید آٹا جو کہ ملاوٹ سے پاک ہوتا ہےجسے ریفائنڈ فلور کہاجاتا ہے شامل ہوتا ہے جبکہ مٹھاس اور رنگ کے لیے اس میں کیریمل کا استعمال کیا جاتا ہے۔براؤن بریڈ کی تیاری کے دوران اس میں موجود وٹامنز، منرلزاور فائبرزکم ہوجاتے ہیں۔ تاہم یہ بریڈ میگنیشیم، آئرن، وٹامن بی 3 اورغذائی فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ جسم کے کئی افعال کی بہتر انجام دہی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
ویٹ بریڈ
مکمل گندم کے آٹے سے تیار بریڈ جسے ہول ویٹ بریڈ بھی کہاجاتاہے اس میں آٹے کے ساتھ چوکر بھی شامل ہوتا ہے یہ بریڈ پروٹین کی زائد مقدار، فائبر، چکنائی، کاربوہائیڈریٹ اور وٹامنزکے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے۔ہول ویٹ بریڈ میں فائبر کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کو کم کیلوریزکے ساتھ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس دلاتی ہے۔ ویٹ بریڈ نہ صرف خون میں چینی کی سطح کو توازن میں رکھتی ہے بلکہ یہ کینسر، کولیسٹرول، امراض قلب اور قبض جسے امراض کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔جب بھی آپ کسی اسٹور سے بریڈ خریدنے کے لیے جائیں لیبل پر غذائیت اور اجزاء کو ضرور چیک کریں تاکہ آپ بہتر غذا کا انتخاب کر سکیں۔


0 تبصرے