محکمہ زراعت تحصیل علی پور کی فرضی کاروائیاں کسان کنگال
جھگی والا (ملک مختیار چنڈیرسے )محکمہ زراعت تحصیل علی پور کی فرضی کاروائیاں کسان کنگال علی پور اور اس کے مضافات سیت پور خان گڑھ ڈومہ سلطان پور خیرپور سادات میں دوکانداروں نے محکمہ زراعت کے عملے کی ملی بھگت سے جعلی زرعی دوائیوں کے سٹاک لگا لئے محکمہ زراعت علی پور نے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ جاری کر دی تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت علی پور کی نا اہلی کے سبب تحصیل بھر میں جعلی دوائیوں کا راج خانگڑھ ڈومہ میں کپاس جھلس جانے کے بعد افسران کے فرضی دورے سب اوکے کی رپورٹ دے دی جھلس جانے والی کپاس کی بجائے من پسند افراد کے ہاں جا کر سر سبز کپاس کو چیک کر کے فوٹو سیشن شروع کر دیئے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب اور اعلی افسران سے اپیل کی ہئے کہ اگر کپاس اور کسانوں کو بچانا ہئے تو علی پور کے ان نا اہل افسران کو علی پور سے ہٹایا جائے اور ایماندار افیسر تعینات کئے جائیں تا کہ غریب کسان اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔


0 تبصرے