خون سفید ہو گیا سگے بیٹے نے زمین کی خاطر ماں پر حملہ کردیا
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر )خون سفید ہو گیا سگے بیٹے نے زمین کی خاطر ماں پر حملہ کر دیا ،ضعیف ماں فریاد لیکر تھانہ صدر پہنچ گئی، ڈی پی او مظفرگڑھ انصاف فراہم کریں، بیوہ ضعیف کی دہائی ،تفصیل کے مطابق مسمات جندن مائی بیوا پیرانڈتا ذات چانڈیہ سکنہ موضع احمد بری سلطان کھر نے ایس ایچ او صدر مظفرگڑھ کو جائیداد کی لالچ میں اندھے اپنے حقیقی بیٹے اعجاز حسین اور پوتے انصر اعجاز کے خلاف خود پر اختیار کیے گئے بےبہیمانہ تشدد کی بابت درخواست گزاری ہے کہ دونوں نے مجھے زمین سے زبردستی دستبرداری کے لیے مارا پیٹا ہے کیس عدالت میں جاری ہے میرا نافرمان بیٹا مجھ پر ائے روز تشدد کرتا ہے اور نارووا رویہ اختیار کرتا ہے جس پر ایس ایچ او صدر نے شان مہدی انسپیکٹر کو انکوائری کے لیے احکامات دیتے ہوئے ایف ائی ار درج کرنے کا حکم دے دیا۔


0 تبصرے