-->

اردگان نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کیلئے بڑی شرط رکھ دی

ترک صدررجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے آمادہ ہوجائیں تو وہ نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی منظوری دے سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے مغربی فوجی اتحاد نیٹو میں سویڈن کی رکنیت ترکی کے یورپی یونین کا حصہ بننے سے مشروط کی ہے۔ طیب اردگان کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ لیتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیئس میں نیٹو کےاجلاس میں شرکت کےلیےروانہ ہورہےتھے۔اردگان کا کہنا ہے کہ ترکی 50 سال سے یورپی یونین کے دروازے پر انتظار کر رہاہےاورنیٹو کے تقریباً تمام رکن ممالک یورپی یونین کے رکن بن چکے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے