میرہزارخان (نامہ نگار) رشتہ داران کےغلط کاموں سے تھانہ سٹی پولیس علی پور نے آئے روز گھر کی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے زندگی اجیرن بنا دی ہے ہمیں تنگ وپریشان نہ کیا جائے محمد عمران بھٹی ودیگر کی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محمد عمران بھٹی،نوید پٹھان،عبدالحمید پٹھان،اعظم پٹھان،حسنین پٹھان نے بتایا کہ ہمارے رشتہ دار جوکہ عظمت پور کے رہائشی ہیں انکے غلط کاموں کی وجہ سے تھانہ سٹی پور کے اہلکاران نےآئے روز ہمارے گھروں میں چھاپے مارکر ہماری زندگی اجیرن بنا رکھی ہے انہوں،نے کہا کہ ہمارا ثناءاللہ پٹھان،عطاءمحمد پٹھان پسرم نور محمد پٹھان سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے اگر وہ پولیس کو مطلوب ہیں تو پولیس انکو گرفتار کرنے کی بجائے الٹا ہمیں زلیل وخوار کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم شریف لوگ ہیں ڈی پی او مظفرگڑھ اور ایس ڈی پی او علی پور سے استدعا ہے کہ تھانہ سٹی علی پور کی پولیس ہمیں تنگ وپریشان نہ کرے۔


0 تبصرے