بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب کیلئے قیامت سے کم نہیںنا اہل حکمرانوں نے ملک و قوم کو برباد کر دیا ہے
علی پوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب کیلئے قیامت سے کم نہیںنا اہل حکمرانوں نے ملک و قوم کو برباد کر دیا ہے۔ حکمران دن بدن خوشحال اور عوام بدحال ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علی پور کے سیاسی سماجی اور تاجر برادری کے عہدیداران ملک ذوالفقار علی , شیخ ساجد، ملک رضا گھلو، زاہد خان گوپانگ، رضوان کریم درانی، ملک عطا محمد کھلنگ و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کا ضافہ مسترد کرتے ہیں۔ ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ نا اہل حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور اب حکمرانی چھوڑ کر یہ سیاستدان دوبارہ لندن فرار ہو جائیں گے اور ان کی لوٹ مار کا قرض عوام چکائیں گے اور انتخابات میں پھر نئے وعدوں اور جھوٹے دعوائوں سے میدان میں واپس اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے عوام حکمرانوں و سیاستدانوں کے جھوٹے دعوئوں سے تنگ آچکے ہیں۔ حکمرانوں نے جاتے جاتے بجلی کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے کہ لعل ٹین کا دور واپس آنے کو ہے۔ دنیا ترقی کر رہی ہے جبکہ پاکستان میں اندھیروں اور پتے کھانے کا وقت واپس آرہا ہے۔ حکمران بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کریں ورنہ احتجاجی مظاہرے کریں گے۔


0 تبصرے