-->

بہاولپور یونیورسٹی واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ آفاق طارق( آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجیسٹ )

علی پور (نمائندہ پنجندنیوز) بہاولپور یونیورسٹی واقعہ انتہائی شرمناک ہے،جس سے پوری قوم کا سر جھک گیا ہے ان خیالات کا اظہار علی پور کے معروف آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجیسٹ آفاق طارق نے پنجند نیوز ایچ ڈی (سوشل میڈیا )سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہون نے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر عبرتناک سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کیا ایک لڑکی کی عزت کی قیمت صرف چند مارکس تک محدود رہ گئی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے واقع کی مذمت کرتے ہوئے میں ان اسلام کی شہزادیوں سے کہوں گا کہ خدارا آپکی عزت ان چند مارکس سے کہیں زیادہ ہے ، آپکو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ ایک لڑکی کو حاصل کرنے کیلئے مرد کو ہزاروں سال لگ جائیں اور نتیجہ نکاح کے علاوہ اور کوئی نہ ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے