-->

کراچی : محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان تیار

کراچی پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان تیار کر دیا ہے۔

شہر میں محرم الحرام کے دوران 15 ہزار 287 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے، 305 امام بارگاہوں کو حساس اور 62 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ سندھ بھر میں پولیس کے زیر تربیت اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔محرم الحرام کے دوران ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 7 ہزار 50، ویسٹ میں 5 ہزار 940 اور ساؤتھ میں 2 ہزار 297 افسران و اہلکار محرم کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ کی امام بارگاہوں پر 448 اور مجالس پر 2306 افسران و اہلکار جبکہ ویسٹ کی امام بارگاہوں پر 506 اور مجالس پر 906 اور ساؤتھ کی امام بارگاہوں پر 284 اور مجالس پر 783 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر معمور ہوں گے۔شہر کے انتہائی حساس مقامات پر 1267 افسران و جوان فرائض سر انجام دینگے جبکہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹس پر ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے جائیں گے۔
عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔دوسری جانب محرم الحرام میں سندھ بھر میں پولیس ٹریننگ اسکول سے اہلکاروں کو تعینات کیا جائیگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے زیر تربیت اہلکاروں کو طلب کرلیا ، سندھ بھر میں 7 ہزار سے زائد زیر تربیت اہلکاروں کو تعینات کیا جائیگا۔
کراچی میں 2 ہزار سے زائد خواتین اور مرد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائیگا جبکہ حیدرآباد میں 17 سو، میر پور خاص میں 6 سو سے زائد اہلکار تعینات کئے جائنگے۔سکھر میں 834، لاڑکانہ میں گیارہ سو سے زائد زیر تربیت اہلکار تعینات کئے جائنگے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے