-->

نواب شاہ کی بجائے ملتان کو کراچی کا متبادل ائیرپورٹ قرار دے دیا گیا

نواب شاہ ایئرپورٹ کا کراچی ایئرپورٹ کے لیے متبادل کا درجہ ختم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کےلیے متبادل ائیرپورٹ کا درجہ نواب شاہ کو ختم کر کے ملتان ایئرپورٹ کو دےدیا گیا ہے۔

اس تبدیلی کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں کراچی کی پروازیں ملتان لینڈ کریں گی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملتان ایئرپورٹ کو متبادل ایئرپورٹ کا درجہ دینےکی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں سول ایوی ایشن اٹھارٹی نے نواب شاہ ایئرپورٹ کو اچانک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سی اے اے کا کہنا تھا کہ فلائٹ آپریشن دو ماہ کیلئے معطل رہے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ نواب شاہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جیوٹیکنکل اسٹڈی کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے