عقب تھانہ صدر علی پور ڈکیتی کی واردات پانچ مسلح ڈاکو گھر میں گھس گئے
علی پور (عبدالوحید قادری سے)کالج چوک علی پور کے نزدیک واقع پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد اعوان کے فارم ہاؤس سے متصل گھر واقع صادق والا عقب تھانہ صدر علی پور ڈکیتی کی واردات پانچ مسلح ڈاکو گھر میں گھس گئے اس دوران پروفیسر ڈاکٹر مشتاق اعوان اور انکے بیٹوں نے انتہائی جوانمردی اور جرات کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو موقع پر ہی پکڑ لیا اس مزاحمت پر گھر میں گھسنے والے باقی چار مسلح نامعلوم موقع سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ ایک ڈاکوجس کا نام عارف نائچ سکنہ پکہ نائچ معلوم ہوا ہے کواہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس تھانہ سٹی علی پور کے حوالہ کر دیا ہے ڈاکوؤں سے مڈبھیڑ کے دوران پروفیسر ڈاکٹر مشتاق اعوان کو سر جسم کے دیگر حصوں پر زخم لگے ہیں جن کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں علاج جاری ہے رابطہ پر پولیس تھانہ سٹی علی پور نے گزشتہ رات ہونے والی واردات کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ملزم عارف نائچ کو حراست میں لیے جانے کی بھی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ زیرحراست ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے قبل ازیں مذکورہ بالا ملزم پر تھانہ سٹی علی پور میں منشیات کے حوالے سے مقدمات درج ہیں مزید تفتیش جاری ہے مقدمہ بھی درج کررہے ہیں ۔


0 تبصرے