صاف پانی کی فراہمی کا یہ منصوبہ ضلع راجن پور کی عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں
جتوئی (کامران ظفر بھٹی سے)سانجھ پریت آرگنائزیشن اور پینی اپیل ضلع راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ اور پسماندہ علاقوں میں 200 ہینڈ پمپ لگائیں گے پسماندہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا یہ منصوبہ ضلع راجن پور کی عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ان خیالات کا اظہارسانجھ پریت آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر پروگرامز شہزاد حسین نے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے پسماندہ ترین علاقوں میں رہنے والے انتہائی غریب،نادار،بیوہ،یتیم،مسکین اور معذور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر اس منصوبہ میں شامل کیا جارہا ہے اور اس منصوبہ کیلئے عالمی ادارہ پینی اپیل معاونت کر رہا ہے اور ضلع راجن پور کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہمارا مشن ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ضلع راجن پور کی یونین کونسلز ونگ،بیٹ سونترا،فاضل پور، ہڑند، کوٹلہ مغلاں اور نور پور مچھی والا میں ہینڈ پمپس لگا کر واشنگ پیڈ بھی بنا کر دئیے جائیں گے۔


0 تبصرے