-->

علی پور میں کامیاب ہو کر علاقہ کی تقدیر بدل دیں گے۔ملک عبدالغفور آرائیں

علی پور(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کی عام الیکشن کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں،امیدواروں کی فہرستیں فائنل ہو چکی ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی مظفرگڑھ کے ضلعی صدر ملک مظہر پہوڑایڈوکیٹ نے علی پور میں پریس کانفرنس میں کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ عبدالغفور ملک امیدوار این اے 186،زین ملک آرائیں بھی موجود تھے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئین کی خالق اور محافظ جماعت ہے،انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت روس سے تیل اور ایران سے گیس کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا،اب سعودی عرب تک براستہ سڑک سفر پر کام شروع ہو چکا ہے،اور دنیا کے ساتھ اعتماد اور روابط بحال ہو رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ آنیوالی حکومت پیپلز ہارٹی کی ہو گی،انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نصب العین ملک کی تعمیر وترقی ہے،انھوں نے کیا کہ تحصیل علی پور کی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ملک عبدالغفور آرائیں،سید قائم علی شمسی اور ملک عبدالعزیزکھلنگ پیپلز پارٹی کےامیدوار ہیں،علی پور کی عوام انھیں کامیاب کرائیں،ترقی کی ضمانت ہم دیتے ہیں،امیدوار این اے 186ملک عبدالغفور آرائیں نے کہا کہ وہ علی پور کی تعمیر وترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں،اور کامیاب ہو کر علاقہ کی تقدیر بدل دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک تناور درخت ہے،جو پختگی سے میدان سیاست میں ملکی تعمیر وترقی کا کام کر رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے