یوٹیوب سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہے یا حرام ؟
دور جدید میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص یوٹیوب سے کمائی کا ٹرینڈ چل نکلا ہے جس کے ذریعے ہزاروں افراد بھاری رقوم کمارہے ہیں۔تاہم یوٹیوب سے کمائی کرنے والوں کے لیے ایک چونکا دینے والی خبر ان کی منتظر ہے۔معروف سعودی اسکالر اور جدہ کی مسجد کے امام عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دے دیا ہے۔عاصم الحکیم کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ یوٹیوب کی کمائی حرام ہے یا حلال؟جس کا انہوں نے مختصر جواب لکھا کہ یہ حرام ہے۔
It is haram https://t.co/S0lGLEZjYj
— Assim Alhakeem (@Assimalhakeem) July 12, 2023
واضح رہے کہ عاصم الحکیم نےیوٹیوب کی کمائی کے حوالے سے ان کے اپنے یوٹیوب چینل پر 4 سال قبل دیا گیا بیان موجود ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلامی نقطہ نظر سے یوٹیوب سے کمائی کرنا حرام نہیں ہے لیکن اس کا انحصار یوٹیوبر کے مواد پر ہے جو وہ یوٹیوب پراپلوڈ کرتا ہے۔


0 تبصرے