جھگی والا ( ملک مختیار چنڈیرسے) عزاداروں کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہیں محرم کے دوران تھانہ جتوئی کی حدود میں سکیورٹی سخت کردی ایس ایچ او جتوئی کی صحافیوں سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اور تھانہ جتوئی محمد عدنان شہزاد قریشی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میںامن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں تمام مسالک بھائی چارے کو فروغ اور امن و امان کے قیام یقینی بنائے کیلئے مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور کہا کہ مجالس ماتمی جلوسوں اور گزرگاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور امن کے ممبران لائسنس داران و عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا محرم میں پولیس ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں اور شہر کے چاروں اطراف پولیس گشت موثر کردیا، جرائم پیشہ شرپسند وں کی گرفتاری اٹل ہے عوام بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے کہیں پر بھی کوئی شرپسند عناصر کی جانب سے کوئی بھی سرگرمی ہوتی ہوئی نظر آئے یا پھر کوئی مشکوک افراد دکھائی دے عوام کو چاہیے ہمیں فوری اطلاع دیں شرپسند عناصر معاشرے کیلئے ناسور ہیں انکے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا اس موقع پر صحافیوں میں میاں فدا حسین جوئیہ ،سردار مرید عباس خان، ڈاکٹر فیاض احمد عاربی، محمد رمضان خان ،میاں غلام مصطفیٰ بھٹوجوئیہ، محمد ساجد لطیف عاربی، شمشیر علی ،محمد ابرار، رانا محمد حنیف مہروی، محمد آصف راؤ، ملک سجاد، ملک غلام مصطفے، محمد شہباز ،زاہد مصطفیٰ، گل محمد، شہزاد گل ،ملک محمد ظہور احمد، شیخ فرحان ایوب، رانا وقاص اسلم، میاں فرخ، ملک مشتاق ،محمد الیاس سٹھاری، عمران چانڈیہ، راؤ سیلم بدر، راؤ عامر سلطان و دیگر صحافی موجود تھے۔


0 تبصرے