-->

تحصیل علی پور اور گردونواح میں ناقص اور جعلی زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر

تحصیل علی پوراورگردونواح میں ناقص اورجعلی زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر

علی پور (عبدالوحید قادری سے) تحصیل علی پور اور گردونواح خانگڑھ دوئمہ سیت پور خیرپور سادات سلطان پور مڈوالہ ہیڈ پنجند اوردیگر نواحی علاقوں میں ناقص اور جعلی زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر،محکمہ زراعت خاموش تماشائی مقامی کاشتکار اپنی جمع پونجی اورفصلوں کی تباہی پر بے بس مقامی محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ سٹاف سب اچھا ہےکی کاغذی کارروائی تک محدود جعلی زرعی ادویات،فصلوں کے لیے زہر قاتل علی پور کے نواحی قصبے خانگڑھ دوئمہ میں جعلی زرعی ادویات کے استعمال سے فصلیں تباہ ہونے لگی، فصلوں کی تباہی کے نقصانات کے باعث کسانوں اورکاشتکاروں کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی، تحصیل بھر میں جعلی ادویات کی فروخت پر قابو نہ پایا جا سکا، محکمہ زراعت کی نااہلی اورعدم توجہی کے باعث تحصیل بھرمیں جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کا دھندہ عروج پر ہےجعلی زرعی ادویات کے استعمال سے فصلیں تباہ اور کسانوں بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے باعث کسانوں اور کاشتکاروں کو معاشی بدحالی کا سامنا کرنایڑرہا ہے۔
جعلی زرعی ادویات کے استعمال سے متاثر ہونے والے مقامی کسانوں بشیر احمد آرائیں ملک صابر حسین ملک راشد حسین محمد صابر اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ جعلی زرعی ادویات کے کاروبار سے ملک دشمن بااثر مافیاز وابستہ ہیں جوکہ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ایسا لگتا ہے کہ اس مافیاء کو بعض کرپٹ افسران سپورٹ کرتے ہیں جس کی بنیاد پر یہ دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ جعلی زرعی ادویات بی سی چوک ملتان سے بذریعہ دریائی پتن تحصیل علی پورکےعلاقے میں پہنچتی اور فروخت ہوتی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یہ صورت حال محکمہ زراعت کے تحصیل اور ضلعی افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہےانہوں نے کہا ہے کہ محکمہ ذراعت کے ذمہ داران نے جعلی زرعی ادویات اور بیج فروخت کرنے والوں کی سرپرستی شروع کر رکھی ہے۔
جس کی وجہ سے جعلی زرعی ادویات و بیج فروخت کرنے والےدکانداردیدہ دلیری کے ساتھ جعلی زرعی ادویات و بیج فروخت کرکے لگژری گاڑیوں کوٹھیوں،پلاٹوں کے مالک بن چکے ہیں جبکہ پاکستانی کسان معاشی بدحالی کا شکار ہونے کیوجہ سے کاشتکاری سے لا تعلقی اختیار کرکے محنت مزدوری کی جانب راغب ہورہا ہےانہوں نے ڈی سی مظفرگڑھ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ذراعت علی پور سے مقامی اہلکاروں کو تبدیل کر کے فرض شناس،ایماندار افسران و اہلکار تعینات کرتے ہوئے اسپیشل برانچ کو متحرک کرکے جعلی زرعی ادویات کے مکروہ کاروبار سے وابستہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ کسانوں کو سکھ کا سانس اور ملکی معیشت بہتر ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے