-->

محرم الحرام ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے

سیت پور:محرم الحرام ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،محرم الحرام کے دوران اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اگر کوئی بھی مشکوک شخص یا کوئی مشکوک چیز نظر آئے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں،مالکان مکان کسی اجنبی شخص کو مکان کرایہ پر دینے سے پہلے مکمل طور پر اس کی چھان بین کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اور کرایہ دار کے تمام ضروری ڈاکومنٹس تھانہ جمع کروائیں ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سیت پور عدیل شہباز کریم نے امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ممبران امن کمیٹی مخدوم سید محمد کاظم رضا بخاری،رانا محمد ارشد،رانا محمد فاروق احمد،رانا محمد عارف ضیاء،ملک محمد طاہر سابق چیئرمین یوسی سیت پور،ملک عابد حسین زرگر،سکیورٹی کانسٹیبل خضر حیات،خواجہ باقر صدیقی،چوہدری محمد ارشد و دیگر بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے