جتوئی( نامہ نگار)ڈمروالا میں بدبخت اولاد نے قیمتی جائیداد ہتھیانے کے لیے بوڑھے والد کی زندگی اجیرن بنادی، مقامی پولیس کارروائی کرے گزشتہ روز تھانہ شہر سلطان موضع ڈمر والاکے رہائشی محمد حسن جٹ پنجابی نے بتایا کہ اسکی قیمتی اراضی ہتھیانے کے لیے بیٹے اکبر، صفدر، اشرف، افضل، ارشد،عباس،الیاس،بیٹیاں مسرت، فرحت، شبانہ، فرزانہ، ریحانہ وغیرہ میرے کمرشل پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں متعددبار ملزمان مجھے مار پیٹ چکے ہیں اس نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بدبخت اولادسے لاتعلقی اور جائیداد سے بھی عاق کیا ہوا ہے اب اس کو جانی ومالی خطرہ ہے انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ اور ایس ایچ او شہر سلطان سے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


0 تبصرے