مرکزی صدر ایپکا پاکستان چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا اور مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ظفر سومرو نے میڈیا سے گفتگو
علی پور (عبدالوحید قادری سے)وفاق کی طرز پر تنخواہوں میں 35%اور پنشن میں17.5%اضافہ پنجاب نگران حکومت کا احسن اقدام ہے مشیر وزیراعظم پاکستان ملک احمد خان نے اپنے وعدے کی پاسداری کرکے ملازمین کے دل موہ لیئے ہیں اپنے حقوق کی لئے عملی جدوجہد کرنیوالے قائدین اور ایپکا کے شاہینوں کی جرات کو سراہتے ہوئے انکے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔خالد جاوید سنگھیڑا ظفرسومرو
تفصیل کے مطابق مرکزی صدر ایپکا پاکستان چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا اور مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ظفر سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بجٹ 2023 میں وفاقی حکومت نے مہنگائی کے پیش نظر رننگ تنخواہ پر تنخواہوں میں 35% اور پنشن میں17.5% اضافہ کیا مگر پنجاب کی نگران حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاق کے برعکس بنیادی تنخواہ پر 30%اور پنشن میں5% اضافہ کیا پنجاب نگران حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے سے صوبہ بھر کے ملازمین شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہو گئے اور پنجاب حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے شدید گرمی کے باوجود وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے سامنے پانچ دن دھرنا دیا مشیر وزیراعظم پاکستان ملک احمد خان نے دھرنے میں پہنچ کر ملازمین کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا اب وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفاق کی طرز پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جسکی وجہ سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ ملک احمد خان نے اپنے وعدے کی پاسداری کرکے ملازمین کے دل موہ لیئے ہیں ایپکا پاکستان ملک احمد کی مشکور رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین حکومتی مشینری کا ہراول دستہ ہوتے ہیں اور سرکار اور سرکاری ملازمین ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت لیو انکیشمنٹ ترمیمی ایکٹ 2023 کی منسوخی سمیت ہمارے دیگر جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے انکا نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ ملازمین ذہنی کرب سے نکل کر ملک وقوم کی خدمت کا فریضہ خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیں بعدازاں انہوں نے ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے موسم کی شدت سے بے نیاز ہو کر پانچ دن مسلسل عملی جدوجہد کرنیوالے قائدین اور ورکرز کی ہمت و جرات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔


0 تبصرے