![]() |
| متاثرہ امیرخاتون |
پولیس نے گرفتارنامزد ملزم چھوڑ دیا
علی پور (چوہدری ساجد سے) پولیس تھانہ کندائی نے گرفتارنامزد ملزم چھوڑ دیا،عبوری ضمانت کا موقع ملنے پر مدعیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، مدعیہ ملزم کے خوف سے گھر چھوڑنے پر مجبور،دربدر کی ٹھوکریں، کوئی شنوائی نہیں ہورہی، ڈی پی او مظفرگڑھ سے تحفظ فراہم کرنے اور ملزم دوبارہ گرفتار کرنے کی اپیل۔ملزم چراغ حسین بااثر ہے جس سے جان ومال کا شدید خطرہ ہے:متاثرہ امیرخاتون
تفصیل کے مطابق موضع لنگروا کی رہائشی امیر خاتون نے اعلی حکام کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے تھانہ کندائی تحصیل علی پور میں 24جون کو گھریلو سامان ،طلائی زیورات،نقدی، بکری چوری بابت اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی پولیس تھانہ کندائی نے میری درخواست کے برعکس صرف بکری چوری کی دفعات لگا کر مقدمہ نمبر ی 118/23 کا اندراج کر دیا اور ملزم چراغ حسین ولد نذر حسین کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا بااثر شخصیات نے مقامی پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے اسے حوالات سے رہائی دلوائی اور دو دن کے بعد ملزم مذکورہ بالا نے عبوری ضمانت حاصل کر لی۔ملزم اب مجھے اور میرے اہل و عیال کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ملزم کے خوف کی وجہ سے میں نے اپنا گھر بھی چھوڑ رکھا ہے۔ڈی ایس پی علی پور کو درخواست گزاری انہوں نے درخواست مارک کر کے تھانہ کندائی بھیج دیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور میرا گھریلو سامان طلائی زیورات نقدی و بکری مذکورہ بالا مسروقہ برامد کروائی جائیں۔رابطہ پر پولیس تھانہ کندائی کے ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ ملزم چراغ حسین نے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے انکوائری کر رہے ہیں بہت جلد مقدمہ کو حقائق پر یکسو کیا جائے گا۔میرٹ پر کاروائی ہوگی۔


0 تبصرے