علی پور (خبر نگار)سانحہ جڑانوالا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ضلع مظفر گڑھ میں بھی آج جمعتہ المبارک کے روز تین دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے اور ہمہ قسمی احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر جیل جانا پڑے گا ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سلمان خان لودھی ضلع میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے دفعہ 144 نفاذ کے تحت ضلع کی ریونیو حدود میں ہر قسم کے احتجاج، دھرنا، جلسہ وغیرہ پر پابندی عائد کر دی ہے پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور 3 دن تک موثر رہے گی۔خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


0 تبصرے