علی پور(خبرنگار) مہنگائی بجلی بلز ظالمانہ ٹیکسیز کے خلاف مرکزی انجمن تاجران علی پور نے آج جمعرات 31گست کے روز تحصیلعلی پور بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے مرکزی انجمن تاجران علی پور کے صدر شیخ جہانگیر قریشی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ جمعرات کے روز صبح سے 12بجے دن تک ہمہ قسمی کاروبار مکمل طور پر بند رکھا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی زبوں حالی سے ناصرف عام شہری پریشان ہیں تاجران بھی شدید متاثر ہیں کئی تاجران کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے موجودہ مہنگی ترین بجلی اور ظالمانہ ٹیکسیز کے ہوتے ہوئے کاروبار کرنا ناممکن ہوچکا ہے مرکزی انجمن تاجران علی پور نے بھی آل پاکستان تاجر اتحاد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج پرامن شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے انہوں نے تمام تاجران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ہڑتال کو کامیاب بنانے میں بھرپور حصہ لیں۔


0 تبصرے