علی پور (عبدالوحید قادری سے)جعلی پیر نے چار بچوں کی ماں کو گن پوائنٹ پر بے آبرو کردیا میڈیکل رپورٹ مثبت آنے کے باوجود پولیس تھانہ سٹی علی پور ملزم سے یارانہ نبھاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے لیت ولعل کا مظاہرہ کررہی ہے آج ڈی پی او آفس مظفرگڑھ انکوائری کے لئے ساس اور خاوند کے ہمراہ جانے کے لئے بس اسٹینڈ پر پہنچی تو میرے خاوند کو سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد اغواء کر کے لے گئے ہیں متاثرہ خاتون کا الزام حصول انصاف کے لئے جسٹس آف پیس کی عدالت جاپہنچی تفصیل کے مطابق گھلواں شہر کی رہائشی شادی شدہ چاربچوں کی ماں شہناز بی بی زوجہ شاکر عباس نے صحافیوں کو روتے ہوئے بتایا ہے۔
میرا خاوند سیالکوٹ میں محنت مزدوری کرتا ہے میں اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہمراہ گھلواں میں اکیلی رہتی ہوں ڈیڑھ ماہ قبل 30جون کی رات نوبجے ملزم شاہد عباس گھلو جوکہ میری نند کا خاوند ہے چاہ شیرمحمد گھلواں کا رہائشی ہے جعلی پیر اور دیگر دونمبر دھندے کرتا ہے میرے گھر میں مسلح پسٹل داخل ہو گیا اور مجھے زبردستی کمرے میں لے جاکر بے آبرو کردیا میرے شور واویلہ مچانے پر میری ساس رضیہ بی بی اور خاوند شاکر عباس سمیت دیگر افراد بھی آگئے جنہوں نے یہ وقوعہ بچشم خود دیکھا اس دوران ملزم شاہد گھلو موقع سےفرار ہوگیا قانونی کاروائی سے خود کو بچانے کے لئے بذریعہ دیگر رشتہ داروں کے معافی تلافی کی کوشش کرنے لگا لیکن میں نے انکار کر دیا اور پولیس تھانہ سٹی علی پور کو ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے درخواست دی لیکن تھانہ سٹی پولیس میرا مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے ۔
میری میڈیکل رپورٹ مثبت آنے کے باوجود میرا مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا ہے مقامی پولیس رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر اندراج مقدمہ کی خاطر جسٹس آف پیس علی کی عدالت میں رٹ دائر کی ہے جس کی آج بروز بدھ سولہ اگست کو سماعت ہے شہناز بی بی نے بتایا ہے کہ جنسی زیادتی کا مرتکب شاہد گھلو علاقہ کا مشہور جعلی پیر ہے جوکہ دیگر ناجائز دھندے بھی کرتا ہے مقامی پولیس سے یارانہ بھی بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے پولیس والے میری شنوائی نہیں کررہے ہیں ملزم شاہد ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر میرے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے تو میں تمہاری زندگی اجیرن اور تمہارے خاوند کو جھوٹے مقدمات میں اندر کروادوں گا آج بروز منگل عدالت کے حکم پر انکوائری کی پیشی بھگتنے ڈی پی او آفس مظفرگڑھ اپنے خاوند اور ساس کے ہمراہ ویگن اسٹینڈ پر پہنچی تو نامعلوم افراد میرے خاوند کو اپنے ہمراہ زبردستی لے کر فرار ہوگئے ہیں شہناز بی بی صحافیوں کے سامنے روتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی آئی جی پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے اسے اور اس کے خاوند بچوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 تبصرے