-->

مہنگائی کے خلاف مرکزی انجمن تاجران علی پور کی احتجاجی ریلی


علی پور (عبدالوحید قادری سے)بجلی پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے  جائداد کی خریداری میں ایف بی آر کی  بیجامداخلت اورتاریخی مہنگائی کے خلاف مرکزی انجمن تاجران جنوبی پنجاب کی اپیل پر علی پور شہر میں بھی انجمن تاجران علی پور کے مرکزی صدر شیخ حاجی محمد جہانگیر قریشی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شیخ واجد علی سعیدی رانا ہارون الرشید شیخ عبداصمد نواب آصف شیراز شیخ انعام الٰہی راؤ محمد علی نصراللہ سعیدی طلحہ زرگر صابر حسین حاجی محمد سلیم زرگر سید شاکر حسین کاظمی سمیت تاجران اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی شہرکے مختلف بازاروں کا چکر لگاتی ہوئی شاہ فیصل چوک میں اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر مقررین نے  اپنے خطاب میں کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں سفید پوش طبقہ دیوالیہ ہو چکا ہے جبکہ اشرافیہ اپنی عیاشیوں پر سمجھوتہ کرنے پر تیار نہ ہے جس کا ثبوت سابقہ اراکین اسمبلی میں کھربوں روپے کی بندر بانٹ اور بیوروکریسی میں اربوں روپے کی لگژری گاڑیوں کی تقسیم ہے جبکہ عام شہریوں کی فلاح وبہبود کے لئے برسر اقتدار سیاسی گروہ ایک دھیلہ خرچ کرنے پر تیار نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت تاجران کے لئے کاروبار کرنا ناممکن بنا دیا گیا ہے صورتحال پر توجہ نہ دی گئی تو تاجران پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہونگے حکومت چاہئے کہ وہ عام شہریوں کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے سبسڈی میں اضافہ کرے اور تاجروں کو کاروبار کرنے کے لئے فضا سازگار بنانے کے لئے اقدامات کرے انہوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے گزشتہ کچھ عرصے سے پراپرٹی کی خرید وفروخت کے معاملات میں تاجروں کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ اصلاح احوال نہ کیا گیا تو ملک بھر کی تاجر تنظیمیں اور سول سوسائٹی باہم مل کر ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دینے سمیت دیگر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو نگے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے