-->

علی پور ٹف ٹائل منصوبہ کرپشن کی نذر ہونے لگا

علی پور(عبدالوحید قادری سے)علی پورشہر کے عثمانیہ چوک تا خیر پور چوک ٹف ٹائل منصوبہ کرپشن کی نظر ہونے لگا،بغیر بیڈ لگائے ریت پر ٹف ٹائل لگانے پر عوامی وسماجی حلقوں کا تشویش کا اظہار،حکام بالا سے نوٹس لیکر اصلاح کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق شہریوں کا دیرینہ مطالبہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے سرکلر روڈ عثمانیہ چوک تا مدنی مسجدو خیر پور چوک تک ٹف ٹائل کا منصوبہ دیا،جس پر کام شروع ہو کر آخری مراحل میں ہے تاہم یہ ایک حیران کن امر ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران موقع پر نگرانی کی زحمت نہیں کررہے جس کی وجہ سے ٹھیکیدار اپنی من مانی کرتے ہوئے کام جاری رکھے ہوئے ہے اس منصوبہ کا عوامی سطح پر شہریوں مکینوں میں اچھا تاثر پایا جا رہا تھا،لیکن ٹھیکیدار نے پرانی سڑک پر مٹی اور ریت ڈالی،مدنی جامع مسجد سےکچھ دور تک پہاڑوں والے خاکے کے گنتی کے چند ٹرک ڈلوا کر مکس کئے،اور باقی جگہ عثمانیہ چوک اور شیروانی ہاوس سے خیر پور چوک تک صرف خالص ریت بچھا کر پانی سے تر کرتے ہوئے بغیر بیڈ بنائے ٹف ٹائل کی تنصیب کر دی گئی ہے۔
مزیدبراں اس ٹف ٹائل کی تنصیب کے دونوں اطراف کہیں بھی کنکریٹ،سیمنٹ کا استعمال نا کیا گیا ہے اور نا ہی کسی جانب سے فنیشنگ کی گئی ہے،جس سے سارے منصوبے کی خوبصورتی اور پختگی ختم ہو کر رہ گئی ہے،اور ٹھیکیدار جلد از جلد کرپشن کا بھانڈا پھوٹنے کے خوف سے دن رات کام کرتے ہوئے منصوبہ مکمل کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے،مزکورہ صورتحال پر عوامی سماجی حلقوں و مکینوں رانا طاہر علی،ممتاز علی،رانامحمدعلی صدیقی،بلال احمد شیخ،جہانگیر صدیقی،شرجیل احمد قریشی،منیر احمد شیخ،کاشف علی،شیخ ساجد علی،وکی پٹھان،مزمل قریشی،تاثیر احمد،سراج علی،عمران خان،یونس شیخ و دیگر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے انچارج ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ،کمشنر ڈیرہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب غازیخان،چیف سیکریٹری پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے اور بعد ازاں تحقیقات کرپشن کے مرتکب افراد کا تعین کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے