
علی پور (خبر نگار ) پولیس خدمت مرکز علی پور میں شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے لئے آنے والہ شخص کا ریکارڈ چیک ہونے پر اغواء کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری نکلا انچارج خدمت مرکز نے تھانہ سٹی علی پور کے حوالے کر دیا تفصیل کے مطابق علی پور شہر کے نواحی علاقے گھلواں کا رہائشی باقر عباس ولد محمد حسین قوم گھلو گزشتہ روز اپنے گمشدہ شناختی کارڈ کی رپٹ لکھوانے پولیس خدمت مرکز علی پور آیا جہاں پر اس کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ ضلع ننکانہ کے تھانہ نصیر آباد کے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری نکلا جس کو فوری طور پر گرفتار کر کے پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کر مذکورہ شخص مقدمہ نمبر 838/23 بجرم365B تھانہ نصیر اباد ضلع ننکانہ میں مجرم اشتہاری ہے۔انچارج پولیس خدمت مرکز علی پور اے ایس آئی مظہر حسین نے فوراً کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے بغرض قانونی کاروائی تھانہ سٹی علی پور کے حوالے کر دیا۔جہاں پر پولیس خدمت مراکز شہریوں کو 15 سے زائد سہولیات ایک چھت تلے فراہم کر رہے ہیں وہاں پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ بھی تیار کیا ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مظفرگڑھ نے انچارج خدمت مرکز علی پور کی اس فرض شناسی پر انہیں شاباش دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

0 تبصرے