-->

گوپانگ گروپ مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہے، سردار نواب خان گوپانگ

علی پور (خبر نگار) گوپانگ گروپ مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہے آمدہ انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر حصہ لیکر اپنے سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر شکست دیں گے ان خیالات کا اظہار سابق ناظم اور تحصیل علی پور سے امیدوار صوبائی اسمبلی سردار نواب خان گوپانگ نے موضع گھری میں جام عبدالقادر اونڑ کے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر رائے عاشق حسین جانگلہ جام عبدالقادر اونڑ جام محمد تنویر اونڑ حاجی منظور حسین سدیوال محمد رضا بھٹہ ملک محمد مشتاق سندیلہ رانا مون فیاض جہانگیر خان بھنگڑ ذوالفقار علی خان بھنگڑ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں انہوں نے کہا ہے کہ بطور ناظم اور چیئرمین کے اپنے حلقہ کی عوام کے لئے ہرممکن ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے جبکہ میرے مرحوم والد سردار خضر حیات خان گوپانگ نے تحصیل ناظم کی حیثیت سے ترقیاتی کام کروائے ہیں ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور اپنے ووٹروں کے دکھ درد میں شریک ہونے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہروقت ان میں موجود ہیں اسی بنا پر تحصیل علی پور کی عوام ہمارے گروپ سے وابستہ ہیں انہوں نے واضح طور کہا کہ انتخابات جب بھی منعقد ہوئے گوپانگ گروپ ن لیگ کے ٹکٹ پر حصہ لے گا ہمارا گروپ ن لیگ کا حصہ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے