-->

فائرنگ سے آنکھ ضائع ڈاکٹر ملزمان سے مل گیا معمولی چوٹ کا میڈیکل بنا دیا

علی پور(اسپیشل رپورٹر) فائرنگ سے آنکھ ضائع ہونےکے باوجود مقامی ڈاکٹر نےملزمان سےساز باز کرتے ہوئے معمولی چوٹ کا رزلٹ دے دیا متاثرہ کی درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ نے کاروائی کا حکم دے دیا ایم ایس علی پور انکوئری افسر مقرر انکوائری کے دوران کرپٹ ڈاکٹر صلح اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا تفصیل کے مطابق موضع پکا نائچ کے رہائشی عبدالستار بلوچ نے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کچھ عرصہ قبل ظفر حسین نے ساتھیوں سمیت مجھے قاتل کرنے کیلئے فائرنگ کی جس سے ریپٹر کا ایک چھرا میری آنکھ میں لگا ہسپتال میں میڈیکل کے دوران ڈاکٹر غلام یسین سیال نے ملزمان سے ساز باز اور ملی بھگت کرتے ہوئے ایم ایل سی میں صرف چوٹ لگنے کا رزلٹ دیا سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر علی پور ڈاکٹر ملک پنجتن گھلو کو انکوائری افسر مقرر کر دیا جنہوں نے گزشتہ روز انکوائری کے دوران بدنام زمانہ کرپٹ بدیانت ڈاکٹرغلام یسین سیال انکوائری افیسر کے سامنے صلح کے لیے دباو دیتا رہا اور کہا کہ اگر اپ نے درخواست واپس نہ لی تو سنگین نتائج کے لیے تیار ہو جاو اور دھمکیاں دیتے ہوئے چلا گیا متاثرہ شخص عبدالستار بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ فائرنگ سے میری بینائ چلی گئ ہے لیکن ڈاکٹر کی ملی بھگت اور رشوت خوری کی وجہ سے ملزمان تاحال دندناتے پھر رہے ہیں اور ڈاکٹر مجھے صلح کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اور جان بوجھ کے میڈیکل رپورٹ نہیں دے رہاگزشتہ روز انکوائری کے دوران ڈاکٹر یسین سیال کا رویہ ہتک آمیز تھا اور نشتر ہسپتال میڈیکل بورڈ ڈاکٹرز نے بھی آنکھ میں ریپٹر کے چھرے کے لگنے کی تصدیق کر دی انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر یسین سیال کو فی الفور نوکری سے برخاست کرکے انکوائری کی جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے