علی پور(عبدالوحید قادری سے)ہیڈ پنجند پانڈ ایریا میں تحصیلدار علی پورکی سربراہی میں قبضہ واگزار کرانے جانے والی ٹیم پر قبضہ گروپ کا حملہ محکمہ ایریگیشن کا سب انجینئر زخمی دوران مزاحمت پولیس خاموش تماشائی بنی رہی سرکاری عملہ قبضہ واگزار نہ کراسکا تفصیل کے مطابق تحصیل علی پور ہیڈ پنجند پانڈ ایریا کے مواضعات بیٹ معزز الدین مکھن بیلہ کے علاقہ میں آج دوپہرتحصیلدارعلی پورمحمد اقبال عباسی پٹواریان محکمہ ریونیواعجازاحمدخان,میاں غفا,میاں اصغر,میاں کاشف ہیڈ کلرک اسسٹنٹ کمشنرعلی پور,پولیس تھانہ صدرعلی پور پولیس پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ پنجند اور محکمہ ایریگیشن کے افسران کروڑوں روپے مالیت کا 38ایکڑرقبہ جوکہ کراچی روڈ پر پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ پنجند کے بالمقابل واقع ہے واگزار کرانے موقع پر پہنچے تو مقامی قبضہ گروپ کے درجنوں افراد بھی موقع پر پہنچ گئے جس کی سربراہی ریاض گبول نامی شخص کررہا تھا انہوں نے سرکاری مشینری کو متنبہ کیا کہ وہ قبضہ واگزار کرانے سے باز رہےذرائع نے بتایا ہے کہ مزاحمت کاروں میں کئی افراد مسلح بھی تھے۔
انہوں نے موقع پر پہنچ کر زبانی توتکرار شروع کر دی اس دوران محکمہ ایریگیشن کے سب انجینئر ہیڈ پنجند عمران رفیق کو قبضہ گروپ نے موقع پر پکڑ کر مارنا شروع کر دیا سرعام کپڑے پھاڑ ڈالے اور تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا موقع پر موجود تحصیلدار علی پور اور پولیس تماشائی بنے رہے جھگڑے کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچےتاہم یہ امرحیران کن ہے کہ سرکاری حکام کئی گھنٹے کی جدوجہد اور وافر افرادی قوت اور بھاری مشینری کے باوجود قبضہ گروپوں سے ایک انچ اراضی حاصل کئے بغیر ناکام لوٹ آئی ہے۔مزید اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

0 تبصرے