-->

آصف سلیم ہائیر سیکنڈری سکول کی نہم کلاس میں ڈی جی خان بورڈ میں تیسری پوزیشن

علی پور (اسپیشل رپورٹر)آصف سلیم ہائیرسیکنڈری سکول علی پور کے طالب علم نے نہم کلاس کے رزلٹ بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے دوستوں شہریوں کا سکول مالک کو مبارک دینے والوں کا تانتا بندھ گیا مٹھائیاں تقسیم تفصیلات کے مطابق آصف سلیم ہائیرسیکنڈری سکول علی پور نہم کلاس کے طالب علم یاسر ارشد نے555/548نمبر حاصل کرکے بورڈ ڈیرہ غازی خان میں تھرڈ پوزیشن حاصل کی ہے اس کامیابی پر اہل علاقہ نے ڈائریکٹر سکول آصف سلیم خان غزلانی ایڈووکیٹ کو مبارک باد دینے کے لیے کثیر تعداد میں دوست احباب والدین سکول پہنچ گے پھولوں کے ہار پہنائے گئے مٹھائ تقسیم کی گئ اس موقع پرڈائریکٹر سکول آصف سلیم خان غزلانی ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی کا لاکھ شکر ہے اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے اور کوشش کرتے ہیں والدین کے بھروسہ پر پورا اتریں یہی وجہ ہر سال سکول بورڈ میں پوزیشن حاصل کر رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے