علی پور (خبر نگار)میڈم طاہرہ نرگس نے بطور ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیر پور سادات کا چارج سنبھال لیا انچارج نائلہ سعید سنبل رحمان بشریٰ پروین اور دیگرسٹاف نے میڈم طاہرہ نرگس کو بطور ہیڈ مسٹریس چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی علاقے کی سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے سکول میں مستقل سربراہ ادارہ کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے محکمہ تعلیم پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا اس موقع پر میڈم طاہرہ نرگس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ سکول ہذا میں تعیناتی میرے لیے باعث فخر اور اعزاز کی بات ہے ادارہ کے سٹاف کے تعاون اور مشاورت کے ساتھ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارہ کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے علاقے کے عوام اور والدین کو گذارش کی کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز ھو چکا ہے ہمارے سکول میں انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ سٹاف بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کیلئے ہر وقت مصروف عمل ہے اور حالیہ 2023 کے نہم دہم کے سو فیصد نتائج سٹاف کی انتھک محنت اور کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے سکول میں انگلش اور اردو میڈیم کی طالبات کیلئے یکساں تعلیمی مواقع میسر ھیں اور طالبات اپنی مرضی کا ذریعہ تعلیم اختیار کر کے اپنا مستقبل سنوار سکتی ھیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم پر خاص توجہ دی رھی ھے اور سرکاری سکولز میں تعلیم دوست ماحول پیدا کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رھے ھیں جدید ترین کمپیوٹرلیب اور ملٹی میڈیا کے ذریعے بچوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم بھی دی جارہی ھے اور نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے سرکاری سکولز میں زیرتعلم بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جا رھا ھے اور فری تعلیم کے ساتھ حکومت بچوں کو مفت تدریسی کتب بھی فراہم کر رھی ھے اور غریب بچوں کو سکول بیگز سٹیشنری کے علاوہ ضروتمند بچوں کو یونیفارم بھی مہیا کی جا رھی ھیں انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے بہترین اور سنہرے مستقبل کیلئے سرکاری سکولوں میں اپنے بچوں کا داخلہ کرائیں

0 تبصرے