-->

فلیگ مارچ کا مقصد امن امان کا قیام اور شہریوں میں تحفظ پیدا کرنا ہے

علی پور (عبدالوحید قادری سے)پولیس شرپسندوں کی سرکوبی کے لئے ہمہ وقت تیار۔فلیگ مارچ کا مقصد امن امان کا قیام اور شہریوں میں تحفظ پیدا کرنا ہے ۔روزانہ کی بنیاد پر اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائیں ڈی پی اومظفر گڑھ کی سرکل علی پور سمیت تمام ڈی ایس پیز کو حکم تفصیلات کے مطابق ضلع میں مستقل قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا۔فلیگ مارچ میں ڈپٹی کمشنر سلیمان خان لودھی نے بھی شرکت کی۔فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی سید اعجاز بخاری ،ڈی ایس پی ریحان رسول، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حیات دریشک، انچارج ٹریفک عبدالماجد، ملک محمد ایوب کھاکھی ، ایس ایچ او سید شاکر ، ایس ایچ اوکندائی،مضطفیٰ منظور سول لائن، رانا محمد کامران، ایس ایچ او صدر محمد زاہد لغاری، ایلیٹ فورس سمیت ڈولفن فورس نے بھی حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ ایک پر امن ضلع ہے، کسی شر پسند کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائیگی۔ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کا قیام اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ڈی ایس پی علی پور اعجاز بخاری نے علماہ امام بارگاہ کے منتظمین سے دفتر میں میٹنگ کے دوران کہا پولیس شرپسند عناصر کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں اورتیار ہے۔مزید کہا کہ شر پسند عناصر کو شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے