
علی پور(عبدالوحید قادری سے) زہریلا فاسٹ فوڈ کھانے سے دوشہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے علی پور کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی فوڈ کنٹرول اتھارٹی منتھلی کے عوض خاموش تماشائی بن گئی فاسٹ فوڈ شاپس مالکان حفظان صحت کےاصولوں کو بالائے طاق رکھ کر دیدہ دلیری سے کاروبار کرنے مصروف ہیں اس حوالے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور کے بااعتماد ذرائع نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ علی پور شہر میں قائم اکثر فاسٹ فوڈ شاپس مالکان صفائی حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد نہیں کررہے ہیں تیار شدہ فاسٹ فوڈ باسی اور ایکسپائر ہونے کے باوجود خریداروں کو بغیر کسی ڈر خوف کے کھلے عام فروخت کررہے ہیں نوجوان نسل جوکہ فاسٹ فوڈ کو پسند کرتے ہیں اکثر فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر رش کئے رہتے ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ پندرہ روز سے ہسپتال کی ایمرجنسی میں لائے جانے والے فوڈ پوائزنگ کے اکثر مریض اور ان کے لواحقین سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے کیا کھایا ہے تو وہ بازار میں بکنے والے فاسٹ فوڈ کا بتاتے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران زنگر برگر کھانے سے علی شہر کے دوجواں سال اشخاص امتیاز فرید بعمر 28سال اور لقمان ولد اکرم بھٹہ بعمر 23سال فاسٹ فوڈ کھانے کی وجہ سے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں ۔دوسری جانب علی پور کے شہریوں ملک زوار علی گھلو سابقہ نمائندہ پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ سماجی رہنما شاکر بھٹی ملک غلام یاسین آرائیں جام عبدالغفار بھٹی اور چوہدری فاروق احمد نے محکمہ صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سستی لاپرواہی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کا عملہ ٹھنڈے کمروں تک محدود ہو کر صرف تنخواہیں لینے میں مصروف ہے جبکہ فیلڈ میں حالات ابتر ہیں ملاوٹ مافیاء اور سماج دشمن عناصر شہریوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں ہر وقت مگن ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوڈ اتھارٹی کے افسران کے منہ کو منتھلی لگ چکی ہے جس کی وجہ سے اب شہری جان سے ہاتھ دھونا شروع ہوچکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علی پور شہر میں فاسٹ فوڈ شاپس شادی ہالز ریسٹورنٹس دودھ دہی اور کھانے پینے کی دیگر دکانوں کو مکمل طور پر چیک کیا جائے عوام کی جان و مال اور صحت سے کھیلنے کے مرتکب سماج دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سستی لاپرواہی کا رویہ جاری رکھا تو کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے کا خطرہ ہے۔

0 تبصرے