-->

سپیشل پرائس مجسٹریٹ علی پور سبزی منڈی کا دورہ، اوپن بولی کا جائزہ لیا

علی پور(چوہدری ساجد حسین سے) سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار محمد اقبال عباسی کا سبزی منڈی کا دورہ، اوپن بولی کا جائزہ لیا، سبزی و فروٹ کا معیار اور کوالٹی کو چیک کیاگیا، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی پور لیاقت علی گوپانگ نے اوپن بولی پر بریفنگ دی،سبزی منڈی انجمن آڑھتیان کے سرپرست اعلی شیخ محمد آصف، صدر ملک ممتاز حسین عرف پپو بھوہڑ، جنرل سیکرٹری ملک علمدار حسین سے تفصیلی میٹنگ، سبزی و فروٹ ڈی سی کنٹرول ریٹ تک فروخت کرنے کی ہدایت، سبزی منڈی میں روزانہ میونسپل کمیٹی کا عملہ صفائی و ستھرائی کرے گا، ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے گا، انجمن آڑھتیان سبزی منڈی علی پور نے تعاون کا یقین دلایا۔ تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان کے حکم پر اور ڈی سی او مظفر گڑھ کی ہدایات کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول /تحصیلدار محمد اقبال عباسی کاعلی الصبح سبزی منڈی علی پور کا دورہ سبزی منڈی علی پور میں صبح کے وقت ہونے والی اوپن بولی کا جائزہ لیا سبزی منڈی میں فروخت ہونے والی سبزی و فروٹ کا معیار اور کوالٹی کو چیک کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی پور لیاقت علی گوپانگ نے بولی اور ریٹ پر مکمل بریفنگ دی انجمن آڑھتیان سبزی منڈی علی پور کے سرپرست اعلی شیخ محمد آصف ، صدر ملک ممتاز حسین عرف پپو بھوہڑ، جنرل سیکرٹری ملک علمدار حسین سے تفصیلی میٹنگ کی اور ڈی سی کنٹرول ریٹ کے مطابق سبزی و فروٹ بذریعہ اوپن بولی فروخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام الناس تک معیاری اور سستی اشیاء پہنچانے کے لیے ریٹ کا کم سے کم تعین کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء مہیا کی جا سکیں۔تحصیلدار محمد اقبال عباسی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی علی پور کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں صفائی و ستھرائی کرے گا تاکہ آڑھتی حضرات کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے سبزی منڈی علی پور میں ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے گا۔ مارکیٹ کمیٹی علی پور کا سٹاف ریٹ لسٹ روزانہ کی بنیاد پر جاری کررہا ہے اور ڈی سی کنٹرول ریٹ کو مدنظر رکھا جاتا ہے انجمن آڑھتیان سبزی منڈی سے تعاون کی اپیل کی جس پر صدر سبزی منڈی پپو بھوہڑ نے تمام آڑھتیان کی طرف سے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سبزی منڈی علی پور میں موجود دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی علی پور کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ اپنی دکانوں پر نمایاں جگہوں پر نصب کریں ناجائز منافع خوری نہ کریں سبزی منڈی علی پور میں اوپن بولی میں سبزی و فروٹ خریدیں آپ کو مہنگی چیزیں فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں صدر و جنرل سیکرٹری کے توسط سے اس آڑھتی کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔ ناجائز منافع خوروں کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے گی۔ عوام کو سستی اور معیاری سبزی و فروٹ پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھوں گا کسی بھی دکاندار کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دوں گا۔ ڈی سی کنٹرول ریٹ /ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق ہی اشیاء فروخت کی جائیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے