علی پور(خبر نگار)علی پور،سرکل پولیس تاجروں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،درجنوں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں ٹریس کرنے میں ناکام ہے،ان تحفظات کا اظہار انجمن تاجران علی پور کے مرکزی صدر شیخ جہانگیر قریشی،سرپرست اعلی نواب آصف شیراز،جنرل سیکریٹری شیخ عبدالصمد،نائب صدر طلحہ زرگر،حسنین زرگر،ملک ندیم،راؤ محمد علی،انفارمیشن سیکریٹری شمشاد احمد قریشی،چوہدری افتخار ودیگر عہدیداران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ،انھوں نے کہا،کہ سرکل پولیس افسر علی پور کے دفتر سمیت سرکل کے تھانہ جات ٹاوٹوں کے گھر بن چکے ہیں،سارا دن ٹاوٹ مافیا افسران اور سائلان میں چٹی دلالی کرتے نظر آتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی علی پور میں تاجروں کی ڈکیتی چوری وارداتوں کے رواں سال میں دو درجن سے زائد مقدمات درج ہوئے ہیں،شاہ فیصل چوک شیزی پان شاپ،سلطان مشینری سٹور،سمیت اہم وارداتوں کو تاحال پولیس ٹریس کرنے میں بری طرح ناکام ہے،ایک روپیہ کی ریکوری بھی نا کی گئی ہے،بلکہ الٹا حیلے بہانوں سے تاجروں کے متعدد معاملات میں ڈی ایس پی علی پور،ایس ایچ او تھانہ سٹی تاجروں کو بلیک میل کرتے ہوئے مبینہ طور پر لاکھوں روپے وصول کرتے ہوئے اصل چوروں کو ریلیف دے چکے ہیں،جبکہ تاجر طبقہ معاشی حالات کی دگرگوں صورت حال سے کاروبار متاثر کر چکے ہیں،دوسری جانب چوروں ،ڈاکوؤں اور پولیس کی زیادتیوں۔کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اپنی جمع پونجی لٹا رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ دلال مافیا اسوقت سرکل پولیس علی پور کا منظور نظر بن چکا ہے،جن سے لوگوں کا کوئی طبقہ محفوظ نا ہے،انھوں نے مذکورہ افسوسناک صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ،آر پی او ڈیرہ غازی خان،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آئی جی پنجاب،قائم مقام وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے تاجران کے وارداتوں میں نقصان کی فوری داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف اقدامات کرنیکا مطالبہ کیا ہے،اور باور کرایا ہے کہ اگر معاملات میں سدھار پیدا نا کیا گیا،تو تاجران اپنی داد رسی اور حصول انصاف کے لئے ہڑتال کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوں گے۔


0 تبصرے