علی پور(خبر نگار)اتحاد امت اور صوفی ازم کے فروغ کےحوالے سے سجادہ نشین دربار فرید کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی خدماتِ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نےصوفی مشن کے حوالے سے اپنی زندگی وقف کر رکھی ھے جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ھے ان خیالات کا اظہار تحصیل علی پور اور جتوئی کی مذہبی سماجی شخصیات سجادہ نشین یاریوالی خواجہ محمد آصف ارشد کوریجہ ، سجادہ نشین فقیر اللّٰہ والا ڈاکٹر میاں محمد رفیع اویسی ، سجادہ نشین میاں غلام نازک فریدی،پیرآف جتوئی میاں الطاف حسین صدیقی،مولانا مفتی محمد کلیم اللہ سعیدی،مولانا مفتی صادق حسین سعیدی وائس چیئرمین خیرپورسادات میاں لیاقت علی فریدی ایڈووکیٹ,صدر خواجہ فرید لائرز فورم میاں منور فریدی ایڈووکیٹ ضلعی رہنما فریدی جماعت خادم حسین فریدی سومرو اور سینئر نائب صدر جماعت اہلسنت پاکستان تحصیل علی پور پیر میاں محمد اختر فریدی صدر انجمن غلامان مصطفیٰ خیر پور سادات نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ فکر فرید کے فروغ اوراتحاد امت کیلئے تمام مسالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اکابرین ملت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ تمام مسالک کے اکابرین انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انکی یہ خدمات تمام مذہبی سماجی شخصیات کیلئے مشعل راہ ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ دربار حضرت خواجہ غلام فرید پر بطور سجادہ نشین اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہےہیں۔


0 تبصرے