-->

علی پور قبضہ مافیا بے لگام بیوہ خاتون کے مکان پر قبضہ مزاحمت پر تشدد

علی پور (خبر نگار) بااثر شخص کی بیوہ کے مکان پر قبضہ کی کوشش،مزاحمت پر تشدد،جان سے مارنے کی دھمکیاں کرم الہیٰ میرے مکان پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتا ہے،با اثر ہے اور میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دیتا ہے،اعلی حکام کاروائی کریں تفصیل کے مطابق متاثرہ خاتون آمنہ بی بی بیوہ اللہ ڈتہ دایہ نے صحافیوں کو اخباری تحریری بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میرا تین مرلے کا مکان ہے جس پر بااثر شخص کرم الہی ولد عبدالرحمن قوم شیخ قریشی اپنے ساتھیوں سمیت قبضہ کرنا چاہتا ہے مزاحمت پر مجھ پر تشدد کرتا ہے کئی بار مجھ پر حملہ کر چکا ہے۔ملزم بااثر ہونے کی بنا پر میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دیتا ہے اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔متاثرہ آمنہ نے بتایا کہ میں بیوہ عورت ہوں جبکہ کرم الہی با اثر شخص ہے۔متاثرہ بیوہ آمنہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ میری دادرسی کی جائے اور الزام علیہ کرم الہی ولد عبدالرحمن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے