-->

قیصر ثناءاللہ خان کی مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد احسان سے ملاقات

لاہور(شوبز ڈیسک) پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ خان نے مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان سے ملاقات کی ہے۔ قیصرثناء اللہ خان نے ملاقات میں تھیٹرسے منسلک فنکاروں اور تھیٹر انڈسٹری سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے تھیٹر سے منسلک 70 فیصد فنکاروں کی امداد اور وظائف کے لئے تجاویز پیش کیں۔خواجہ احمد حسان نے قیصر ثناء اللہ خان کی تھیٹرز کے حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔ملاقات میں سیاسی سماجی رہنما ڈرامہ پروڈیوسر وحید جٹ بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے