علی پور (خبر نگار)علی پور کے نواحی موضع فتح پور جنوبی میں مویشی پالنے والے افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی مقامی مویشی پال شخص کی پانچ لاکھ روپے مالیت کی دوبھینسیں مرگئی مقامی سرکاری ویٹرنری ڈاکٹر کی اہلیت پر اہل علاقہ نے سوالات اٹھا دئیے تفصیل کے مطابق علی پور کے نواحی موضع فتح پور جنوبی کی بستی والوٹ کے رہائشی محمد نواز ولد رحیم بخش والوٹ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ چھ روز قبل میری دوبھینسیں اچانک بخار کا شکار ہو گئیں مقامی سرکاری ویٹرنری کلینک کے ڈاکٹر کو چیک کروایا جنہوں نے میری بھینسوں کو انجکشن لگا کر دوائی بھی دی جس کے کے بعد میری بھینسوں کو موشن لگ گئے بار بار سرکاری ویٹرنری کلینک کے چکر لگائے مگر بروقت صحیح تشخیص اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے میری ایک بھینس گزشتہ روز اور ایک آج صبح بدھ کے روز مرگئی ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ اس کی تمام جمع پونجی یہی دوبھینسیں تھیں جن کا دودھ وغیرہ بیچ کر میں اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتا تھا اس نے محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی پال لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور محکمہ لائیو اسٹاک میں ایماندار اور فرض شناس ڈاکٹر تعینات کئے جائیں موجودہ صورت حال برقرار رہی تو لوگ مویشی پالنا بند کر دیں گے۔

0 تبصرے