علی پور (عبدالوحید قادری سے) کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے حملہ کا خدشہ ہے کاشت کار محتاط رہیں ان خیالات کا اظہارِ ڈائریکٹر زراعت توسیع علی پور رانا اعجاز احمد نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور ڈاکٹر عمران رفیق کے ہمراہ نواحی موضع گھلواں میں مقامی کاشتکار عتیق الرحمن کی فصل کپاس کا وزٹ کرتے ہوئےکیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی اور سفید مکھی کا حملہ بڑھ سکتا ہے کپاس کی فصل اس وقت نازک مراحل میں داخل ہو چکی ہے کاشتکار اپنی فصل پر خصوصی توجہ دیں حملے کی صورت میں محکمہ زراعت کے عملے کے ساتھ مشورے کے بعد زرعی زہروں کا اسپرے کریں ۔اس موقع پر ۔انسپکٹر پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول ڈاکٹر وسیم عباس نقوی بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر علی پور ڈاکٹر عمران رفیق نے کہا کہ کپاس کی فصل اس وقت واقعی نازک مراحل سےگزر رہی ہے اس مرحلے میں بہتر نگہداشت کرنے سے بھرپور پیدوار حاصل کی جاسکتی ہے کاشتکار سفید مکھی اور گلابی سنڈی کو کنٹرول کرنے کیلیے محکمہ زراعت کے مشورے پر عمل کریں انہوں نے محکمہ زراعت کے عملے کے کام کو سراہا اور مزید دلجمعی سے کام کرنے کی تلقین بھی کی تاکہ تحصیل علی پور کو کپاس کی پیداوار میں جو نمایاں مقام حاصل ہے اس کو برقرار رکھا جاسکے۔


0 تبصرے