علی پور (عبدالوحید قادری سے)خیر پور سادات میپکو سب ڈویژن میں میٹر ریڈرز نے اندھیر نگری کا بازار گرم کر دیا صارفین پر ماہ اگست کے بل آفت بن کر نازل ہوئے ہیں دس روز لیٹ ریڈنگ کرکے صارفین کی جیبوں پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال دیا گیا ہے شہری سراپا احتجاج اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق خیرپور سادات سیت پور خانگڑھ دوئمہ اور سلطان پور بستی بڈانی گبرارائیں مراد پور جنوبی کے میپکو صارفین امیر حسین خان، محبوب احمد، مرید احمد، ابراہیم خان، عبدالرحیم خان، ولید احمد، عبدالمالک خان، نصر اللہ خان، اعجاز احمد، شہزاد خان، عبدالقادر خان، حاجی عبدالصمد خان، ملک حضور بخش سونترہ، عبدالرحمن اور اہل علاقہ نے واپڈا حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہمارے علاقہ جات میں۔ہر ماہ کی 21، 22 تاریخ کو ریڈنگ کی جاتی تھی لیکن اس بار اگست کی 2 تاریخ کو ریڈنگ کرکےحالیہ بجلی بل بجلی کی تیزی کے ساتھ صارفین کی دہلیز پر ادائیگی کے لئے پہنچا دیئے گئے ہیں جوکہ صارفین پر آسمانی بجلی بن کر گرے ہیں موجودہ مہنگائی کے باعث اکثر سفید پوش لوگوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے بلوں میں اضافی یونٹ جان بوجھ کر شامل کیے گئے۔ واپڈا اور میٹر ریڈرز کی اس غیر ذمہ دارانہ حرکت کی وجہ سے لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں کیونکہ لوگوں کو مہنگائی نے پہلے ہی بے حال کر رکھا ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ واپڈا والے اوور بلنگ سے لوگوں کا خون چوسنا چاہتے ہیں۔ کسی غریب کا پانچ ہزار بل اور کسی کا 15 ہزار بل حتی کہ مسجد کا بھی 8 ہزار بل ٹھوک دیا گیا ہے جس میں ٹی وی اور ریڈیو کی فیس بھی شامل ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ عوام کی زندگیوں کو مشکلات میں ڈالنے کی بجائے آسانی پیدا کرے مہنگائی کی ماری عوام پر اوور بلنگ کا بوجھ نہ لادے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ریڈنگ وقت پر کی جائے۔ اس سلسلے میں ہم نے ایس ڈی او سے بھی شکایت کی ہے کہ ہمیں ریلیف دیا جائے اوراپنی نااہلی کرپشن چھپانے کے لئے اس طرح کے ناجائز اوچھے ہتھکنڈوں سے ایمانداری سے بجلی بل ادا کرنے والے صارفین کو پریشان کرنے سے گریز کیا جائے انہوں نے واضح کیا ہے کہ بجلی بل درست نہیں کئے گئے تو اہل علاقہ میپکو آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔


0 تبصرے