-->

سیلابی خطرہ منڈلانےلگاڈیوٹی سےروگردانی پر پٹواری معطل

علی پور (عبدالوحید قادری سے) دریائے چناب اور سندھ کے سیلابی ریلے سے متاثرہ تحصیل علی پور کے علاقوں موضع کندرالہ اور سرکی میں صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر اسسٹنٹ کمشنر علی پور ڈاکٹر عمران رفیق کا دورہ موضع سرکی کے پٹواری کی عدم موجودگی پر سخت برہم فوری طور پر معطل کر دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے دریائے چناب کے سیلابی ریلے سے متاثرہ تحصیل علی پور کے موضع کندرالہ میں بستی نقلی کے مقام پر صورتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود مقامی لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کی بحالی تک انتظامیہ ہرممکن طور پر امدادی کاموں کے لئے موقع پر موجود ہو گی اس موقع پر محکمہ ریونیو کا عملہ اور پٹواری موضع کندرالہ ملک ظفر اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے سیلابی پانی چند نشینی علاقہ جات اور فصلوں کے نقصان کا باعث بنا ہے فی الحال کسی بڑے نقصان کا اندیشہ نہیں ہے بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے دریائے سندھ اور چناب کے سنگم پر واقع تحصیل علی پور کے موضع سرکی کا دورہ کیا مگر موقع پر پٹواری موضع ثقلین مشتاق گبول کو ناموجود پانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اورفوری طور پر پٹواری کو نوکری سے معطل کرنے کے احکامات جاری کر کے تمام ریکارڈ ان کے آفس جمع کروانے کا حکم دیا ہے اس موقع پر صحافیوں کو تفصیل دیتے ہوئے اے سی علی پور نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال میں سرکاری افسران اور ملازمین کو چوکس رہنا ہوگا اس حوالے سے حکومت پنجاب کے احکامات واضح ہیں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور مرتکبین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے