-->

ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا علی پور کا وزٹ

علی پور(خبر نگار) ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا علی پور کا وزٹ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے ہمراہ کپاس کے مختلف کھیت چیک کیے ۔کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے حملہ کا خدشہ ہے کاشت کار محتاط رہیں۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سلیمان خان لودھی نے گزشتہ روز اپنےعلی پور کے وزٹ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا اعجاز احمد کے ہمرا تحصیل علی پور میں کپاس کے مختلف کھیت چیک کیے ۔ڈپٹی زراعت آفیسر علی پور نے ڈی سی او مظفر گڑھ کو کپاس کی فصل کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی اور ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ پہلی مرتبہ جدید طرہقے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے کاشتکاروں کی راہنمائی کی جا رہی ہے یو سی کی سطح پر واٹس ایپ گروپ بنائے ہوئے ہیں۔اس موقع پرایڈشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو عمران شمش ۔انسپکٹر پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول علی پور ڈاکٹر وسیم عباس نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈی سی او مظفر گڑھ کا کہنا تھا کہ کپاس کی فصل اس وقت نازک مراحل سے گزر رہی ہے اس مرحلے میں بہتر نگہداشت کرنے سے بھرپور پیدوار حاصل کی جاسکتی ہے کاشتکاروں کیلیےسفید مکھی اور گلابی سنڈی کو کنٹرول کرنا از حد ضروری ہے انہوں نے محکمہ زراعت علی پور کے عملے کی کاشتکاروں کیلیے کی جانے والی خدمات کو سہراہا اور مزید مستعد رہنے کا حکم دیا تاکہ تحصیل علی پور کو کپاس کی پیداوار کے حوالے سے نمایاں مقام دلایا جاسکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے