علی پور( عبدالوحید قادری سے)کپاس کی فصل اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے کاشتکار خصوصی توجہ دیں۔سفید مکھی اور گلابی سنڈی کا حملہ مشاہدہ میں آئے تو اچھی کوالٹی والی زہروں کا اسپرے محکمہ زراعت کے مشورے سے کریں۔پانی کی کمی ہر گز نہ آنے دیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع علی پور رانا محمداعجاز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل اس وقت انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اس وقت فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دی جائے اور فصل کی پیسٹ سکاؤنٹگ اور دیکھ بھال پر بھرپور توجہ مبذول رکھی جائے اور اس مرحلے پہ فاسفورس ، نائٹروجن اور پوٹاش والی کھادوں کا لازماً استمعال کریں اور خوراکی اجزاء کو بہترین تناسب میں استعمال کریں۔ اس کے علاوہ کپاس کے جن کھیتوں میں گلابی سنڈی اور سفید مکھی کا حملہ دیکھنے میں آرہا ہے وہاں پہ اچھی کوالٹی والے زہروں کا استعمال محکمہ زراعت توسیع کی مشاورت سے کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپرے کے اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے شام کا وقت سب سے بہترین ہے ۔ اگست کے مہینے میں سخت محنت اور توجہ سے ہم کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔


0 تبصرے