-->

دریائے ستلج میں شدید طغیانی،فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے

علی پور (چوہدری ساجد حسین سے) دریائے ستلج میں شدید طغیانی، دریا نے زمینی کٹاؤ تیزی سے شروع کر رکھا ہے، رہائشی آبادی کو خطرہ، انتظامیہ ہائی الرٹ، ڈی سی مظفرگڑھ کی ہدایت پر تحصیلدار محمد اقبال عباسی کی زیر نگرانی بستی ڈڈا، نلکا اڈہ، کندرالہ کے مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے، ریسکیو 1122،محکمہ ہیلتھ، محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ تعینات تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آرہی ہے جس نے دریائی بیلٹ کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کے مکانات، زرعی زمین کا کٹاؤ تیزی سے شروع کر رکھا ہے اور زیادہ تر آبادی والے علاقوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے. تحصیلدار محمد اقبال عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او مظفرگڑھ سلمان لودھی کے حکم پر بستی ڈڈا، نلکا اڈہ، کندرالہ کے مقامات پر فوری طور پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جن میں ریسکیو 1122،محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ ہیلتھ اورمحکمہ ریوینیو کے عملہ نے اپنے فرائض سرانجام دینے شروع کر دیے ہیں متاثرین کو ادویات فراہم کی جا رہی ہے، لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے