-->

دریائے ستلج میں دریائی کٹاؤ، متاثرین میں تحصیلدار کی زیر نگرانی خیمے تقسیم

علی پور(چوہدری ساجدحسین سے) دریائے ستلج میں دریائی کٹاؤ کے باعث گرنے والے مکانات کے متاثرین میں تحصیلدار محمد اقبال عباسی کی زیر نگرانی خیمے تقسیم کیے گئے، ڈی سی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر تمام متاثرین کو میرٹ پر اور شفاف طریقے سے تقسیم کرائی گئی، ضلعی انتظامیہ متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، متاثرین کی بحالی تک ان کی دیکھ بھال جاری رہے گی:محمد اقبال عباسی تحصیلدار کی صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیل کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کے کٹاؤ کی وجہ سے درجنوں مکانات زیر آب آچکے ہیں ڈی سی او مظفرگڑھ سلمان لودھی کی ہدایات کے مطابق موضع کندرالہ کے متاثرین میں تحصیلدار محمد اقبال عباسی کی زیر نگرانی خیمے تقسیم کیے گئے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیلدار محمد اقبال عباسی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے متاثرین کی بحالی تک ان کی دیکھ بھال جاری رہے گی میرٹ پر شفاف طریقے سے خیمے تقسیم کیے گئے ہیں فلڈ ریلیف کیمپ تمام متاثرہ علاقوں میں لگائے جا چکے ہیں سیلاب متاثرین کو ادویات خوراک اور جانوروں کے لیے چارہ بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے